انیل کپور پہلی بار تاریخی کردار میں

   

اداکار انیل کپور اپنے تین دہوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر میں پہلی بار ایک پیریڈ ڈرامہ فلم تخت میں تاریخی کردار نبھانے جارہے ہیں اور وہ اس کے لئے کافی خوش بھی ہیں۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کرن جوہر کی فلم تخت میں انیل کپور شاہ جہاں کا کردار نبھائیں گے۔ انیل نے بتایا پہلی بار میں تاریخی کردار میں نظر آوں گا مغلیہ دور کی تاریخ میں بن رہی یہ فلم دو بھائیوں کی کہانی پیش کرے گی۔ فلم کے دیگر اہم کرداروں میں کرینہ کپور، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈینکر، جہانوی کپور وغیرہ ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہو جائے گی۔