ٹوکیو ۔ ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ جاپان کے شہر کیوٹو پہنچ گئی ہے۔جاپان کا کمیوکا سٹی دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے ، اولمپک ٹارچ جب کیوٹو کے کمیوکا سٹی پہنچی تو اس کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا۔کوویڈ پروٹوکولز کی وجہ سے اولمپک ٹارچ ریلے کو سانگا کے ساکر اسٹیڈیم میں لایا گیا اور وہیں تقریب منقد کی گئی جبکہ کیوٹو میں ٹارچ دو دن رہے گی۔جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مئی تک ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کونسل کے صدر تھامس نے کہا ہے کہ انتظامات مکمل ہیں اورایونٹ اپنے منصوبہ کے مطابق 23 جولائی سے ہی ہوگا۔