اوٹکور ۔ اوٹکور مستقر کے مسلم قبرستانوں محلہ بڑے پیر اور نزد بس اسٹانڈ پر بمقام نمد حضرت شیخ بنی رسول درگاہ اقدس کے احاطہ کی صفائی اور خاردار کانٹیاں اور گڑھے کی صفائی کو اوٹکور کے مسلم نوجوانوں نے اپنی ذاتی دلچسپی لیکر بھرپور حصہ لیا ہے ۔ اس موقع پر خصوصاً اوٹکور کے مسلم قبرستان کے نائب صدر کمیٹی اور دیگر کمیٹی کے بزرگ حضرات نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہمت افزائی کی۔ نوجوانوں نے قبرستانوں کی بے حرمتی اور صفائی اور ستھرائی کے جذبہ اور خدمات پر تمام مسلمانوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
جگتیال مفت آنکھوں کا آپریشن اور چشموں کی مفت تقسیم
جگتیال ۔ ضلع جگتیال میں پوانی آئی ہاسپیٹل اور روٹری کلب جگتیال کی جانب سے13 افراد کے آنکھوںکا مفت آپریشن کرتے ہوئے انھیںادویات اورچیشمہ کی تقسیم رکن اسمبلی وماہر چشم ڈاکٹر ایم سنجئے کماراورضلع کلکٹر جی روی کے ہاتھوں تقسیم عمل میںآئی۔اس پروگرام میں جگتیال ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفسر سریدھر آپی روٹری کلب تنظیم کے ذمہ دارسرسلہ سرینومنچالا کرشنااوردیگرموجودتھے۔
