نئی دہلی: پوری دنیا میںساتواں آیوروید دن کل 23 اکتوبر کو بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔آیوش کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ مرکزی تقریب دہلی میں منعقد ہوگی۔ قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال، امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی اور وزارت کے سینئر افسران اور معززین اس موقع پر موجود رہیں گے۔وزارت نے کہا کہ طب کے سب سے قدیم اور اچھی تحریری نظام کو فروغ دینے کے لئے دھنونتری جینتی سال 2016 سے یوم آیوروید کے طور پر منائی جاتی ہے۔