آرمور: نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 سید فیاض کی نگرانی میں وارڈ نمبر 17 کی مختلف ٹی آر ایس کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ انتخاب ٹی آر ایس سینئر لیڈر پنڈت پون اور میونسپل نائب چیرمین شیخ منو کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ٹی آر ایس اقلیتی قائد سمیر احمد نے شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کے احکامات پر آرمور کے تمام وارڈوں میں ٹی آر ایس پارٹی، مائناریٹی، ایس سی، بی سی، یوتھ ودیگر کمیٹیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اس اجلاس میں آنے والے تمام قائدین کا سید فیاض نے شکریہ ادا کیا۔ اور رکن اسمبلی آرمور کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔ اور ٹی آر ایس کمیٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین فرحت اللہ خان، نہال الدین، نمائندہ کونسلر سید عتیق احمد، عیان، امتیاز، پولاسدھاکر ، مدھوکر، اور دیگر موجود تھے۔