نئی دہلی : آریہ سماج کے نامور لیڈر اور سماجی جہدکار سوامی اگنی ویش کا جمعہ کو بہ عمر 80 سال دیہانت ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف لیور میں زیرعلاج تھے۔ آخر میں اُنھیں وینٹی لیٹر کی مدد فراہم کرنی پڑی لیکن شام میں قلب پر حملہ کے بعد اُن کا دیہانت ہوا۔ سوامی اگنی ویش ملک کے اُن چند شخصیتوں میں شامل رہے جنھوں نے ہمیشہ آر ایس ایس کے نفرت پر مبنی ایجنڈے کی کھل کر مخالفت کی۔ وہ نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھی نالاں تھے۔