آشیش مشرا کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

   

نئی دہلی: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں کسانوں کو گاڑی سے روند کر قتل کرنے کے معاملہ میں کلیدی ملزم اور مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ سے ضمانت منسوخ کرنے اور ضمانت دینے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ آشیش مشرا کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں عرضی وکیل شیو کمار ترپاٹھی اور سی ایس پانڈا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے آزاد گھومنے سے ثبوتوں مین چھیڑ چھاڑ ہونے کا خدشہ ہے اور گواہان، کسانوں اور متاثرین کے اہل خانہ کو خطرہ ہے۔