کاغذنگر۔ ضلع کے ہی آصف آباد ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کی حیثیت سے گندم لکشمی نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گدوال سے تبادلے پر آنے والی محترمہ گندم لکشمی نے آج ڈی ٹی او آفس آصف آباد پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کے حدود میں موجود تمام علاقوں میں بغیر لائسنس اور کم عمر کے لڑکوں کو گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کانتباہ دیا۔ کم عمر کے لڑکوں کو گاڑیاں نہ دینے کا والدین کو مشورہ دیا۔
