روم : اٹلی میں تقریبا چھ کروڑ افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے سارے ملک میں ایمرجنسی جیسے احکام لاگو کردئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ وزیر اعظم گوسیپے کونٹے نے کہا کہ ہماری عادات کو اب بدلنا چاہئے اور ہم کو اٹلی کی بہتری کیلئے کچھ ترک کرنا ہوگا ۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے مہلوکین کی تعداد 463 ہوگئی ہے ۔