اٹلی میں ایک دن میں 250 اموات

,

   

روم ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں آج جمعہ کے دن کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 250 بتائی گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اٹلی میں یہ سب سے بڑی اموات ہے ۔ 1266 شہریوں کے کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ان میں سے 250 کی موت واقع ہوئی ۔ اب تک اٹلی میں 17660 افراد کورونا وائرس سے متاثر رہے ہیں ۔ جمعرات سے متاثرین کی تعداد 2547 ہوگئی ۔ اٹلی چین کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں دوسرا ملک بن گیا ہے ۔ یہاں پر ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں ۔ یوروپی ملکوں میں اٹلی اس وائرس سے شدید متاثر ہے ۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد 3169 بتائی گئی ۔