اکشے کمار کی فلم ’’لکشمی بم‘‘ کے پہلے لک کی ریلیز

   

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اسٹار فلم ’’لکشمی بم‘‘ کا پہلا لک جاری ہوچکا ہے۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں اکشے کمار بے حد الگ اور انوکھے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اکشے کمار نے فلم کا پہلا پوسٹر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیر کیا پوسٹر میں اکشے کمار آنکھوں میں کاجل لگائے نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر کے ذریعہ اکشے نے فلم کی ریلیز ڈیٹ کی بھی اطلاع دی۔ 5 جون 2020 بتائی لکشمی بم تمل فلم ’’کنچنا‘‘ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ لیڈرول میں کیارا اڈوانی ہوں گی۔ فلم میں اکشے کمار ٹرانزنٹر بھوت کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ اس فلم کو لے کر یہ بھی بنا ہوا ہے کہ امیتابھ بچن بھی اس فلم میں ٹرانزنٹر بھوت کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔