اکٹوبر میں گاڑیوں کی فروخت 5.33 فیصد کم ہوئی

   

نئی دہلی : عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کی فراہمی میں رکاوٹ رہنے سے پیداوارمتاثر ہونے کے سبب اس سال اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 5.33 فیصد کی کمی نے ہندوستان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے لئے تہواروں کا سیزن پھیکابنادیا۔جمعرات کو آٹوموبائل ڈیلرز کی ایسوسی ایشن فاڈا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2021 میں مقامی مارکیٹ میں 13,64,526 گاڑیوں کی فروخت ہوئی، جواکتوبر 2020 کی 14,41,299 یونٹس کے مقابلے 5.33 فیصد کم ہے ۔ تاہم سال 2019 کے اسی مہینے کے مقابلے میں یہ گراوٹ کافی کم ہے ۔ اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 26.64 کی کمی ہوئی ہوئی تھی۔ زیرجائزہ مدت میں پرائیویٹ گاڑیوں کی فروخت 2,57,756 کے مقابلے 11.38 فیصد کم ہوکر 228431 یونٹ رہ گئی۔ اس طرح ٹریکٹر کی فروخت میں20.78 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور یہ 55874 سے کم ہوکر 44,262 یونٹس ہوگئی۔ دو پہیوں کی فروخت بھی 10,60,337 کے مقابلے میں 6.07 فیصد کم ہوکر 9,96,024 یونٹ رہ گئی۔