اکٹوبر کے ابتداء میں شناخت کئے جانے والے موساد کے 15جاسوسوں کی تصویروں کاترکی نے کیاانکشاف

,

   

مذکورہ کاروائی میں بتایا جارہا ہے کہ موساد کے ایک جاسوسی علاقے کو ناکام کردیاگیاہے‘ پانچ سیل کا انکشاف کیا اور 15مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیاہے جو غیرملکی اسٹوڈنٹس اور فلسطینیوں پر خفیہ کاروائی کررہے تھے


حیدرآباد۔ ترکی نے موساد(اسرائیلی) جاسوسی کرنے والے 15مبینہ افراد کی تصویریں جاری کی ہے جس کو اس ماہ کی ابتداء میں شروع کئے گئے ایک اپریشن میں ترکی کی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیاہے۔

مذکورہ کاروائی میں بتایا جارہا ہے کہ موساد کے ایک جاسوسی علاقے کو ناکام کردیاگیاہے‘ پانچ سیل کا انکشاف کیا اور 15مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیاہے جو غیرملکی اسٹوڈنٹس اور فلسطینیوں پر خفیہ کاروائی کررہے تھے۔

ترکی کے قومی خفیہ ادارے نے مخالف دہشت گردی دستے کو ایک سال قبل اس نٹ ورک کے متعلق معلومات حاصل ہونے کے بعد جانکاری فراہم کی تھی۔

روزنامہ صباء نے خبر دی ہے کہ ایک مضبوط200پر مشتمل ٹیم نے 7اکٹوبر کے روز چار صوبوں میں چلائے جانے والے مذکورہ سل کی جانب سے خفیہ اپریشن پر دھاوا کیاتھ

اس کے علاوہ مذکورہ ترکی نیوز پیپر نے خبر دی ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ غیرملکی اسٹوڈنٹس بالخصوص فلسطینیوں پر نظر رکھیں جو ترکی کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے اوردفاعی صنعت میں اپنا مستقبل آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ان جاسوسوں کو مبینہ طور پر یہ بھی ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ غیر متعینہ اسوسیشنوں اورتنظیموں پر بھی نظر رکھیں جوترکی میں فلسطینیوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس میں دعوی کیاگیاہے کہ نٹ ورک کااستعمال اس جانکاری کے استعمال کے لئے کیاگیاہے جو افراد کی پروفائیل اکٹھا کرتے ہیں‘ جس کو پھر ان کے اپنے پروگرام کے تحت موساد کے عہدیداروں کو روانہ کیاجاتا ہے او ریہ بھی بتایاگیا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعہ ان سے مبینہ رابطہ کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ رپورٹس کے بدلے میں ان 15موساد ایجنٹس کو بتایاجارہا ہے کہ ویسٹرن یونین منی او رمنی گرام کے ذریعہ پیسوں کی حوالگی ہوئی ہے اور بعض معاملات میں انہیں بٹ کوئن کے ذریعہ معاوضہ دیاگیاہے۔

روزنامہ صبا کے مطابق اس کے علاوہ ان ایجنٹس نے فنڈس کی منتقلی کے لئے زیورات کی دوکانوں‘ مارکٹس اور ہبس کے حوالے سے ایک کوریر نظام کا بھی استعمال کیاہے۔

مزیدجانکاری متوقع ہے کیونکہ ائی ایم ٹی کی ماہرٹیم ان جاسوسوں سے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔ آرڈی ڈاٹ کام کی خبر ہے کہ ان جاسوسوں کا تعلق عرب نسل سے ہے۔