اکھلیش کا بی جے پی پر طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام

   

لکھنؤ:18جون(یواین آئی) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام دوہرایا ہے ۔یادو نےآج کہا کہ اسپتالوں میں لاپرواہی کی وجہ کئی جگہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ مریضوں کو صحیح سے علاج نہیں مل پارہا ہے ۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں یں میعار کے مطابق پروفیسر، ڈاکٹر، تکنیکی اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے ۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس طلبہ کی پڑھائی کے لئے سہولیات اور وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل کالجوں اور بڑے اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق بجٹ نہیں دیتی۔ غریب اور عام لوگوں کو علاج کے لیے ادھر ادھر بھٹکنا پڑتا ہے ۔ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔