نئی دہلی: کانگریس کے نئے صدر کو لے کر جاری سرگرمیوں کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پیر کو کہا کہ پارٹی میں متحدہ رائے راہل گاندھی کے صدر بننے کی ہے اور ملک بھر میں کانگریسیوں کے جذبات کو سمجھتے ہوئے راہل گاندھی کو پارٹی صدر کا عہدہ قبول کرلینا چاہئے ۔ ساتھ ہی گہلوت نے کہا کہ اگر راہل گاندھی پارٹی کے صدر نہیں بنتے ہیں تو اس سے کانگریس سے وابستہ لوگ مایوس ہوں گے ۔پارٹی کے نئے صدر کو لے کر قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے نامہ نگاروں سے کہا کہ راہل گاندھی کو ہی صدر بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اگر صدر نہیں بنتے ہیں تو اس سے کانگریس میں مایوسی آئے گی ۔ کئی لوگ گھر بیٹھ جائیں گے اور ہم لوگوں کو تکلیف ہوگی ۔ ان کو پارٹی سے وابستہ لوگوں کے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے عہدہ قبول کرلینا چاہئے ۔