حیدرآباد۔اگلی وباء کویڈ 19کا ایک نیا وائرس یا پھر فلو ہوسکتا ہے‘ مگر یہ سانس سے متعلق امراض کی وباء پر مشتمل ہوگی‘ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے یہ بات کہی ہے۔تلنگانہ کے ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ(کے ٹی اآر)سے تبادلہ خیال کرنے والے ارب پتی گیٹس نے یہ بھی کہاکہ اگلی وبائی بیماری کے آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
ان لائن چلنے والی”بائیو ایشیا 2022فیوچر ریڈی“ کانفرنس سے جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے گیٹس نے کہاکہ ”دنیا بھر میں فی الحال انسانوں کی بڑی پیمانے پر سفری سرگرمیوں کی وجہہ سے سانس کے امراض پر مشتمل یہ وائرس تیزی کے ساتھ پھیلنا متوقع ہے۔
یہ اور مزید تیزی کے ساتھ پھیل سکتا ہے۔ دنیاکو ابھی مزید تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی) کی ضرورت ہے“۔جب پوچھا گیا کہ مذکورہ وباء مختلف ہوگی جس پر بل گیٹس نے کہاکہ مایوسی کا اظہار کیا اور کہاکہ اس کی تیزی دنیا کے ردعمل پر منحصر ہے او رفطری طور پر اس میں تیزی نہیں ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”تاہم دوسری جانب ٹیکوں کے کردار اور اسکی تیزی کے ساتھ ڈیلیوری قابل غور ہوگی“۔
گیٹس نے ہندوستان کو ٹیکہ کی توسیع پر مبارکباد پیش کی۔ ہندوستان کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہندوستان نے دو چیزیں بہت عظیم کی ہیں‘ عالمی ساتھیوں بشمول گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ شاندار ٹیکوں کی تیاری اور جو رسائی باہر ہیں ان کے ٹیکہ کی فراہمی۔یہ بہت ہی کہ متاثر کن ہے‘ یہاں تک امیرترین ممالک سے بہتر ہے۔
اس کا نتیجے میں بڑے پیمانے پر زندگیوں کی حفاظت ہوئی ہے“۔پوچھنے پر کہ ادوایات کو مزید ذاتی اور قابل رسائی کیسے بنایاجاسکتا ہے جس پر گیٹس نے کہاکہ وہ ہندوستانی ساتھیوں بشمول حیدرآباد کے کوشش کررہے ہیں کہ گنجائشیں تیار کرسکیں۔
گیٹس نے کہاکہ ”ہندوستان کے ایکوسسٹم کی خوبصورتی صرف جدت کے بعد ہی نہیں بلکہ قیمت کے معاملات میں بھی آتی ہے۔
میں نے راتوں رات اس چیز کو ہوتے نہیں دیکھا ہے‘ اگلے 10-15سالوں میں یقینا یہ ہوگا“۔بل گیٹس نے اس بات کی بھی پیشین گوئی ہ کہ اگلا بڑی چیز عصری آلات اور ریموٹ کنسلٹنگ ہوگی۔