اگنی پتھ احتجاج، نوئیڈا میں گرفتاریاں اور مقدمات

   

نئی دہلی ۔نوئیڈا پولیس نے جیور میں اگنی پتھ اسکیم مخالف مظاہروں کے دوران 10 مظاہرین کوگرفتارکیا ہے اور 200 سے زیادہ لوگوں کے خلاف فسادات اور حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز کئی لوگ جیور علاقے میں جمع ہوئے تھے تاکہ مسلح افواج میں بھرتی کے لیے مرکزکی نئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کریں۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹریفک کو روک دیا اور پولیس افسران کے خلاف پتھراؤکیا، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ احتجاج میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک بس ڈرائیور زخمی ہوئے۔