اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تشدد ملک میں بیروزگاری بحران کا ثبوت

   

بی جے پی کا نعرہ ون رینک ون پنشن اب نو رینک نو پنشن میں تبدیل : کے ٹی آر
حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آرنے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن تشدد پر کہا کہ پہلے تین متنازعہ ذرعی پالیسیوں کو متعارف کراتے ہوئے کسانوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ اب فوج میں اگنی پتھ اسکیم متعارف کراتے ہوئے ملک کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا پہلے کسانوں کو چھیڑا گیا اور اب نوجوانوں سے پنگا لیا جارہا ہے ۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں نوجوان احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور اس اسکیم سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔اس سے اندازہ ہوگیا کہ ملک میں بے روزگاری کا بحران پایا جاتا ہے ۔ نوجوان کا احتجاج سارے ملک میں پرتشدد بن رہا ہے جس کی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ۔ بی جے پی ون رینک ون پنشن کا نعرہ دیتے ہوئے نو رینک نو پنشن تک پہونچ گئی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوج میں شامل ہونے کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کی قدر کرنی چاہئے ۔ مرکزی حکومت کے علط فیصلوں سے سارا ملک آگ کی لپیٹ میں ہے بڑے پیمانے پر جانی مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔ ن