جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا جس دوران پولیس نے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی۔ جمعرات کے روز جموں میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔مظاہرین نے اس اسکیم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سرکار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔