ای رکشہ سرویس میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:آر ٹی او

   

سری نگر : ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر سید شاہ نواز بخاری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں دوسرے آپریٹرز کو ای رکشہ خدمات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای رکشہ سرویس کے لئے لوگوں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے جہاں بھی ضرورت ہوگی اس سرویس کو وہاں دستیاب رکھا جائے گا۔ موصوف آر ٹی او نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری نوٹس میں لایا گیا کہ کسی ایک علاقے میں کوئی بندہ کھڑا ہوا ہے جس نے اس علاقے میں قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ای رکشہ سرویس کی ضرورت ہے وہاں اس سرویس کو دستیاب رکھا جائے گا کیونکہ عوام کی طرف سے اس سروس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے ۔ بخاری نے کہا کہ ای رکشہ سرویس کو صرف دو ہی روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای رکشہ سروس کے لئے صرف دو ہی روٹس ایک قومی شاہراہ اور دوسرا ائیر پورٹ روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ان دونوں روٹس پر گاڑیوں کا زیادہ رش بھی ہوتا ہے گاڑیاں زیادہ تیز بھی چلتی ہیں۔