حیدرآباد ۔18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے حیدرآباد سکریٹری ای ٹی نرسمہا کو سی پی آئی کی اسٹیٹ سکریٹریٹ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ مخدوم بھون میں منعقدہ سی پی آئی کی ریاستی کونسل کے اجلاس میں یہ انتخاب عمل میں آیا ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ شیوا گنگا نگر سے تعلق رکھنے والے ای ٹی نرسمہا نے عثمانیہ یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی ۔ کالج کے زمانہ سے ہی نرسمہا بائیں بازو کی تحریک میں سرگرم رہے۔ اے آئی ایس ایف کے علاوہ سی پی آئی نے 34 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کئی عوامی تحریکات میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ اسٹیٹ سکریٹریٹ کے لئے انتخاب کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای ٹی نرسمہا نے ریاست میں پارٹی کے استحکام اور عوامی مسائل کیلئے جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔ر