ای ڈبلیو ایس کوٹہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج فیصلہ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ داخلوں اور سرکاری ملازمتوں میں معاشی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کو 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے 103ویں آئینی ترمیم کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر 7 نومبر کو اپ لوڈ کی گئی کاز لسٹ کے مطابق، چیف جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملے میں فیصلہ سنائے گی۔