ای ڈی میں شیوسینا لیڈر یشونت جادھو کی طلبی

   

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا کے لیڈر اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین یشونت جادھو کو اس کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے ۔حکام نے چہارشنبہ کو یہ جانکاری دی۔قبل ازیں حکام نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کے ایک مبینہ معاملے میں جادھو کے باندرہ ویسٹ میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کو عارضی طور پر منسلک کر دیا تھا۔