پٹنہ :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو سے مبینہ ‘نوکری کے بدلے زمین گھپلہ سے متعلق غیر قانونی منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کی۔منگل کو یہاں بتایا کہ رابڑی دیوی آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی کے ساتھ مرکزی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئیں۔ بعد میں تیج پرتاپ یادو بھی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ، جہاں ان سے گھپلہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی۔