ہوائی ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا جانے والے ایئرکینیڈا کے طیارہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو عام طور پر رونما نہیں ہوتا۔ پرواز کے دوران طیارہ کو اتنی زور کا جھٹکا لگا کہ ایسے کئی مسافرین جنہوں نے اپنی نشستوں کی بیلٹ کھول دی تھی، طیارے کی چھت سے جا ٹکرائے اور شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ان کی تعداد 37 بتائی گئی ہے جس کے بعد زخمی مسافرین کو فوری طبی امداد پہنچانے طیارہ کو مجبوراً ہوائی میں اتارنا پڑا۔ عام طور پر طیاروں میں بھی ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرنے کا سامان موجود ہوتا ہے تاہم 37 مسافرین کیلئے وہ سامان ناکافی تھا اور زخم بھی معمولی نوعیت کے نہیں تھے۔