حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) میئر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی کل 14 نومبر کو ایرا گڈہ میں نو تعمیر شدہ فُٹ اوور برج کا افتتاح کریں گی۔ جی ایچ ایم سی نے 5 کروڑ کے صرفہ سے یہ فُٹ اوور برج تعمیر کیا ہے۔ اس سہولت سے نیشنل ہائی وے 65 کو عبور کرنے آسانی ہوگی اور طلبہ اس سے تعلیمی اداروں تک پہنچ پائیں گے۔ سرکاری اور خانگی ملازمین کے علاوہ ضعیف اور معذورین کیلئے بھی فُٹ اوور برج سہولت بخش ثابت ہوگا۔ر