تہران : ایران کے انٹرنیشنل چینل نے انکشاف کیا ہیکہ گذشتہ پیر کو کرج میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل زادہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ قدس فورس میں یونٹ 840 کے کمانڈرکی موت گھرکی چھت سے گرنے سے ہوئی جبکہ ایک خاندان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی کے ساتھ نفسیاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔باخبر ذرائع نے اشارہ کیا کہ اسماعیل زادہ حال ہی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کرنل صیاد خدائی قریب سمجھے جاتے تھے۔ کرنل خدائی کو گذشتہ ماہ تہران میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرمیجر جنرل حسین سلامی نے پیر کوپاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی میں تہران میں کرنل صیاد خدائی کے قتل کے پیچھے ’’صیہونیوں‘‘ کا ہاتھ ہے۔سلامی نے کہا کہ صیاد خدائی کو بدترین بدبختوں، یعنی صہیونیوں کے ہاتھوں قتل کیا گیا اور انشاء اللہ ہم شہید کے خون کا بدلہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دْشمن، وائٹ ہاؤس اور تل ابیب کے دل سے، مہینوں اور سالوں تک خدائی کو گھر گھر، اور گلی گلی پیچھا کرتا رہا۔ یہاں تک کہ وہ اسے قتل کرنے میں کامیاب رہا۔