ایران میں بس حادثہ کا شکار ، 10 ہلاک

   

تہران،28جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اصفہان صوبے میں منگل کی صبح ایک بس پلٹنے سے کم از کم 10لوگوں کی موت ہوگئی اور 18دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی خبررساں ویب سائٹ ‘خبرفوری’ نے بتایا کہ اصفہان کے شہر سپاہان میں بس پلٹنے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔حادثے میں 18مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔اصفہان صوبے کے ٹریفک پولیس مرکز نے بتایا کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔