ایران میں تمام شہریوں کا کورونا وائرس ٹسٹ ہوگا

   

تہران ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر سکیورٹی فورسیس تمام سڑکیں خالی کردیں گے اور تمام شہریوں کو حکم دیا جائے گا کہ وہ کورونا وائرس کا ٹسٹ کروائیں ۔ ملک میں اس وباء پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اب تک 80 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور 500 ایرانی شہری فوت ہوچکے ہیں ۔ 11 ہزار افراد سے زائد کا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ گزشتہ ماہ پہلی موت کے اعلان کے بعد سے ایران کے تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ سب سے اہم اقدام بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ایران کے سپریم لیڈر نے مسلح افواج کو حکم دیا تھا کہ وہ وباء کے خلاف نبردآزما ہوجائیں ۔