ایران میں زلزلے کے2 جھٹکے

   

تہران : ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں 5،7 اور 5،8 کی شدت سے زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے علاقے بندر خمیر میں تھا اور زلزلہ 5،7 اور 5،8 کی شدتوں سے 2 دفعہ محسوس کیا گیا ہے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 39 منٹ پر آیا اور دونوں جھٹکوں کے درمیان 2 منٹ کا وقفہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔