ایران میں گرفتارکیے گئے 22 ہزارافراد کو معافی

   

تہران : ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اعجئی نے کہا ہے کہ عدالتی حکام نے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتارکیے گئے 22 ہزارافراد کو معاف کردیا ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں خبردی تھی کہ سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اختلاف رائے کی بناپرمہلک کریک ڈاؤن کے دوران میں گرفتار کیے گئے ‘ہزاروں’ قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ اب تک 82 ہزارافراد کو معاف کیا جا چکا ہے۔ان میں 22 ہزار ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔