ایران نے خلیج عمان میں 12 کشتیاں ضبط کرلیں

   

تہران : ایران نے خلیج عمان میں غیر قانونی ایندھن سے لدی 17 کشتیوں کو قبضے میں لیتے ہوئے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، چابہار بحری اڈے کے کمانڈر علی حاجت پور نے بتایا کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف خلیج عمان کے کنارے چا بہار شہر کے قریب کھلے سمندر میں ہوئے ایک آپریشن میں بارہ ہزار لیٹر ایندھن سے لدی سترہ کشتیوں پر قبضہ کر لیا۔
چین۔ امریکہ کی فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بات چیت
بیجنگ / واشنگٹن : چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال اور رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق وانگ یی نے مستحکم، پائیدار اور صحت مند چین امریکہ تعلقات کا فروغ اہم ٹاسک قرار دیا ہے۔انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے مشرقِ وسطیٰ میں سفارتی کوششوں پر بات کی۔