بیجنگ ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین، روس اور ایران جمعہ سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کریں گے جس کا انعقاد خلیج عمان میں کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں ایک ایسے وقت کی جارہی ہیں جب امریکہ کے ایران کے 2015ء نیوکلیئر معاہدہ سے گذشتہ سال دستبردار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسی دوران چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووقیانگ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 27 تا 30 ڈسمبر مشترکہ فوجی مشقوں کی پوری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ان مشقوں کے ذریعہ تینوں ممالک اپنی بحریہ کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔