ایرانڈیا کے کچھ حصص فروخت کرنے کا منصوبہ

   

٭ حکومت بتایا جاتا ہیکہ ایرانڈیا کے کچھ حد تک حصص کو کسی بیرونی ایرلائن کو فروخت کرنے کی حامی ہے۔ حکومت نے ایرانڈیا کا تقریباً 4.2 بلین ڈالر مالیت کا قرض ایک علحدہ ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیا ہے۔ اس دوران نیشنل ایرلائن اپنے ریئل اسٹیٹ اثاثوں کی اثاثی قیمت میں تقریباً ایک چوتھائی کٹوتی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خریداروں کو راغب کیا جاسکے۔