تہران:ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد بھی ملک کی طاقت انٹیلی جنس کے مدار پر آ گئے ہیں۔ایرانی وزارت برائے سراغ رسانی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صدر محمود احمدی نڑاد کے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ احمدی نڑاد کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ اس بیان میں ضمنی طور پر ان کا تعاقب کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بیان میں احمدی نژادکے ریمارکس کو ’غیر منطقی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزارت برائے انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ احمدی نڑاد کے سکیورٹی حقائق کے برعکس بیان کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا اور جلد ہی ان کے متنازع ریمارکس کو سامنے لایا جائیگا۔
