واشنگٹن ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پرمبینہ ایرانی حملوں کو کئی ماہ گذر گئے ہیں مگر ان حملوں کے حوالے سے حقائق ابھی تک سامنے آ رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی’رائیٹرز’ کی طرف سے جاری کردہ ایک امریکی رپورٹ میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ آرامکو تنصیبات پرحملوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں اور ایرانی طیاروں میں غیرمعمولی مماثلت موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہتھیاروں کے ملبے کے تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون طیارے شمال سے آئے۔ نیز یہ کہ اس مفروضے کے مزید شواہد اور دلائل موجود ہیں۔تاہم امریکی رپورٹ میں حتمی طور پراس حملے کے منبع کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔