ایرانی نیوکلیئر پروگرام روکنے نتن یاہو کی جیک سلوان سے بات چیت

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان سے ملاقات کی۔ گزشتہ ماہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں اتحادیوں کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔جیک سلوان نے یہ دورہ واشنگٹن میں نتن یاہو کی پالیسیوں اور اس کے انتہائی قوم پرست حکمران اتحاد کے بہت سے ارکان کے متعلق تشویش کے درمیان کیا ہے۔ اسرائیلی حکمران اتحاد پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ حکومت مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی لائے گی۔نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت کی۔ ملاقات کی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو کے مطابق نتن یاہو نے سلوان سے گفتگو میں کہا کہ میں صدر بائیڈن کو 40 سالوں سے اسرائیل کے عظیم دوست کے طور پر جانتا ہوں۔ ہم آپ کو سیکورٹی کو یقینی بنانے اور یقینی امن کو آگے بڑھانے کے معاملات پر ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔