ایریزونا میں سیلاب ، دو بچوں کی موت ،ایک لاپتہ

   

واشنگٹن، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست ایریزونا میں سیلاب میں ایک گاڑی بہہ گئی جس سے اس میں سوار دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور لاپتہ ہے ۔ہفتہ کو ایک پانچ سال کے بچے کی لاش برآمد کی گئی جبکہ ایک دوسرے بچے کی لاش بھی مل گئی،تاہم اس بچے کی ابھی تک شناخت نہیں بتائی گئی ہے ۔گلا ریاست کے شیرف دفتر نے بتایا کہ حادثے کے بعد دو بالغ اور چار بچے گاڑی سے نکلنے میں کامیاب رہے اور محفوظ مقام تک پہنچ گئے ۔ ایک مقامی اہلکار نے کہا کہ علاقے میں کئی ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں لیکن سیلاب کی وجہ سے ملبہ جمع ہونے سے امدادی کاموں میں دقتیں آرہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں‘تھینکس گیونگ ڈے ’کے موقع پر بھاری برفباری ہوئی ہے ۔