ایس آئی اور کانسٹبل کی ایک جائیداد کے لیے 70 امیدوار دعویدار

   

28 اگست کو کانسٹبل امتحان کے لیے تمام تیاریاں ، آج سے ہال ٹکٹس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اس مرتبہ ایس آئی اور پولیس کانسٹبل سیول ، اے آر اور دیگر شعبوں میں جائیدادوں پر تقررات کے لیے بڑے پیمانے پر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ توقع سے زیادہ درخواستیں وصول ہوئے ہیں ۔ ایس آئی پریلمنیری تحریری امتحان کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ کانسٹبل جائیدادوں کے لیے 28 اگست کو امتحان مقرر ہے ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے تمام انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ جمعرات سے بورڈ کے ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹس دستیاب رہیں گے ۔ سیول اور دیگر شعبوں میں 554 ایس آئی جائیدادوں کے لیے انعقاد پریلمنری تحریری امتحان میں 2,25,759 امیدواروں نے شرکت کی ۔ کانسٹبل سیول ۔ آے آر دیگر شعبوں کے 16,321 جائیدادوں کے لیے 9,54,064 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ۔ ایس آئی اور کانسٹبلس کی جملہ جائیدادیں 16,875 ہیں جن کے لیے 11,79,823 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہے اس حساب سے ایک جائیداد کے لیے 70 امیدوار دعویدار ہیں ۔ پریلمنری امتحان میں 30 تا 40 فیصد امیدواروں کی تعداد گھٹتی ہے ۔ دوسرے مرحلے کے لیے انعقاد کئے جانے والے ( پی ای ٹی ) کا امتحان کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ کانسٹبلس کے بشمول ایس آئی ، فائیر ڈپارٹمنٹ ، ڈپٹی جیلرس ، وارڈنس ، کمیونیکیشن شعبہ میں ایس آئی ، کانسٹبلس اور دیگر شعبوں کے لیے پی ای ٹی کا امتحان ایک طرح کا ہوگا ۔ ماہرین کا مشورہ دیا ہے کہ امیدوار پی ای ٹی کے لیے اتنی ہی احتیاط سے پریکٹس کریں جس طرح وہ ابتدائی اور آخری تحریری امتحانات کے لیے کرتے ہیں ۔ اے آر ۔ اے پی ایس پی ۔ اے ایس پی ایف و دیگر شعبوں کے ایونٹس مارکس امیدواروں کے انتخاب میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ پی ای ٹی میں 5 ایونٹس انتہائی اہم ہوتے ہیں ۔ ایک ایونٹ کے 15 مارکس کے ساتھ 5 ایونٹس کے 75 مارکس ہوتے ہیں ۔ بورڈ کے عہدیداروں کی جانب سے فزیکل ٹسٹ کے لیے موسم کے سازگار ہونے پر انعقاد کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ بارش سے میدان پانی کے کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں اور فزیکل ٹسٹ کے لیے موزوں نہیں ہے ۔ اگست کے اواخر تک کانسٹبل کے پریلمنری ٹسٹ کا عمل مکمل ہونے پر پریلمنری اور فائینل ’ کی ‘ کلید کی اجرائی ستمبر کے اواخر تک ممکن ہے ۔ جس کے بعد اکٹوبر ۔ نومبر میں پی ای ٹی ٹسٹ کا انعقاد کرنے کا امکان ہے ۔۔ ن