حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامنیشنس (DGE) نے ایس ایس سی / او ایس ایس سی / ووکیشنل پبلک امتحانات مارچ 2023 ء کے لئے امتحان فیس ادا کرنے کی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔ ریگولر طلبہ اور ناکام طلبہ امتحان فیس متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے پاس 15 نومبر یا اس سے قبل داخل کرسکتے ہیں۔ 50 روپئے اور 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحان فیس بالترتیب 30 نومبر اور 15 ڈسمبر تک ادا کی جاسکتی ہے۔ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحان فیس 29 ڈسمبر تک بھی قبول کی جائے گی۔ ریگولر امیدواروں کے لئے تمام مضامین کے لئے 125 روپئے اور تین مضامین تک یہ فیس 110 روپئے ہے اور تین سے زائد مضامین کے لئے 125 روپئے ہے۔ دیکھیں www.bse.telangana.gov.in