ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں 64.23 فیصدامیدوارکامیاب

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم بوتسا ست نارائنا نے وجئے واڑہ میں نتائج جاری کئے جس میں 64.23فیصد امیدوار کامیاب رہے۔ امیدوار اپنے نتائج کا محکمہ تعلیم کی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کیلئے 202648 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 191800 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 66458 لڑکوں نے امتحان میں حصہ لیا جن کی کامیابی کا فیصد 60.83 رہا جبکہ 123231 لڑکیوں نے امتحان میں شرکت کی اور 68.76 فیصد کامیاب رہے۔ پرکاشم ضلع میں سب سے زیادہ 87.52 فیصد نتیجہ رہا جبکہ سب سے کم نتیجہ 46.66 ضلع مغربی گوداوری کا رہا۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریگولر امیدواروں میں 606070 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 537491 کامیاب رہے۔ حکومت نے جاریہ سال سپلیمنٹری کامیاب امیدواروں کو ریگولر شمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ر