حیدرآباد ۔4۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاست میں ایس سی ، ایس ٹی کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے تقرر کے لئے حکومت کو 15 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس ٹی ونود کمار پر مشتمل بنچ نے مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔ اسپیشل گورنمنٹ پلیڈر نے عدالت کو تیقن دیا کہ آئندہ 6 ہفتوں میں کمیشن کی تشکیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ 15 ستمبر تک صدرنشین اور ارکان کی فہرست عدالت میں پیش کی جائے۔