پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹی پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر سماج وادی پارٹی کے ضلع پنچایت رکن و اس کی اہلیہ کے خلاف عصمت دری و اسقاط حمل کے الزام میں سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کر جمعہ کی تاخیر شام گرفتار کر ہفتہ کو جیل بھیجا ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی درگیش کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ کوتوالی پٹی پولیس کو ایک خاتون نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی سماج وادی پارٹی کے ضلع پنچایت رکن جاوید احمد سے فیس بک پر دوستی ہوئی ،جو محبت میں تبدیل ہوگئی ، اور موبائل پر بات چیت شروع ہوگئی، تو اس نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا ،جب وہ حاملہ ہو گئی تو اس نے اپنی اہلیہ سلمہ بیگم کے تعاون سے اس کا حمل ضائع کرادیا ،اور شادی کی بات کرنے پر دھمکی دی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ضلع پنچایت رکن جاوید احمد و اس کی اہلیہ سلمہ بیگم کیخلاف جمعہ کو ایف آئی آر درج کرلی اور جاوید کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔