ممبئی۔ایس یو وی معاملے میں ایک بڑی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ قومی تحقیقاتی ادارے (این ائی اے) نے اتوار کے روز میتھی ندی سے کلیدی شواہد اور کچھ الکٹرانک اشیاء برآمد کئے ہیں جس کو مبینہ طور پر گرفتار پولیس عہدیدار سچن وازے نے چھپایاتھا۔
مذکورہ این ائی اے نے وازے اور غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کو بندرا کرلا کامپلکس کے قریب ندی کے ایک حصہ کے پاس لے گئی جہاں پر تحقیقات کے لئے حساس اشیاء کو ایک ہفتہ قبل بتایاجارہا ہے کہ چھپایاگیاتھا‘اور تلاشی مہم کی شروعات کردی۔
مذکورہ غوطہ خوروں نے کئی روانڈس کی تلاشی کے بعد ندی کے آلودہ پانی سے آخر کار دو کمپیوٹرس سی پی یو اورہارڈ ڈرائیوس‘ دو ڈی وی آر ایس ایک لیاپ ٹاپ اور کچھ نامعلوم گاڑیوں کے کچھ رجسٹریشن نمبر پلیٹس برآمد کئے ہیں۔
جو شواہد اتوار کے روز نکالے گئے ہیں انہیں جانچ کے لئے فارنسک سائنس لیباریٹری کو بھیجا گیاہے تاکہ تحقیقات میں امکانی مدد کی جو کچھ بھی تفصیلات اس میں پوشیدہ ہے برآمد کی جاسکے۔
این ائی اے دومعاملات کی جانچ کررہے جس میں ایس یو وی اسکارپیور گاڑی 20جلیٹن اسٹکس کے علاوہ دھمکی آمیز نوٹس کے ساتھ انتالیا کے قریب 25فبروری کے روز کھڑی کرنا جہاں پر صنعت کار مکیش امبانی کا گھر ہے‘
اس کے بعد ایس یو وی مالک‘ تھانے کے کاروباری مانسوکھ ہیران کی 5مارچ کے روز موت جس نے قومی سطح پر سیاسی وبال کھڑا کردیا تھا‘ این ائی اے کی جانچ میں شامل ہے