نظام آباد :ایل آرایس کو برخواست کرنے اور قدیم طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کرنے کے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سی پی ایم ٹائون کمیٹی ، رئیل اسٹیٹ کے تاجرین ڈاکومنٹ رائٹرس اسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر دھرنا چوک پر دھرنا دیا اور اس کیخلاف حکومت کے فیصلہ کیخلاف سخت ناراضگی ظاہر کی ۔ سی پی ایم ٹائون سکریٹری گوردھن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ایل آرایس کو برخواست کرنے کے واضح طور پر احکامات جاری کئے گئے اور قدیم طریقہ کار پر رجسٹریشن کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ۔ لیکن حکومت کی جانب سے اس پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی اس پر کوئی ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے لہذا فوری اس مسئلہ کو حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ اور ڈاکومنٹ اسوسی ایشن کے قائدین ضیاء احمد ، ریاض ملک ، اظہر مقصود کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔