نیویارک : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد ہونے والے نقصان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ہونے والے 270 ملین ڈالرز کے نقصان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹوئٹر کے ’گلو‘ کا ’ربڑ‘ ہوں۔ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی زیرِ التواء ٹوئٹر ڈیل اور اشتہارات سے ا?مدنی میں کمی کے باعث کمپنی کو دوسری سہ ماہی میں 270 ملین ڈالرز کا نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کمپنی کی فروخت 1.18 بلین ڈالرز تھی جس میں پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں1 فیصد کمی دیکھنے میں ا?ئی ہے، جبکہ2021ء کے مقابلے میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے 35 فیصد نقصان ہونے کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ٹوئٹر کی جانب سے عدالت سے اس مقدمے پر قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ٹوئٹر کے مقدمے پر ایلون مسک نے عدالت میں تحریر ی جواب جمع کروایا تھا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انضمام کے مقدمے پر 2 ماہ میں عدالتی کارروائی کرنے کے لیے دائر کی گئی ٹوئٹر کی ’غیر منصفانہ درخواست‘ کو مسترد کیا جائے۔