ایم ایل سی امیدوار جیون ریڈی کا آج ادخال پرچہ نامزدگی

   

کریم نگر۔/27 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 28فروری بروز جمعرات ساڑھے دس بجے گریجویٹ ایم ایل سی امیدواری کے لئے ٹی جیون ریڈی کلکٹریٹ دفتر میں کانگریس کی جانب سے نامزدگی کے کاغذات داخل کریں گے۔ بعد ازاں کانگریس دفتر اندراگارڈن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں نظام آباد، میدک ، عادل آباد ضلع کانگریس قائدین کے بشمول ریاستی سطح کے کانگریس قائدین بھی شرکت کریں گے۔ چنانچہ اس پروگرام میں متحدہ ضلع کانگریس سے تعلق رکھنے والے قائدین کارکن کانگریس کے حامی گریجویٹ بھاری تعداد میں شرکت کرنے اور اجلاس کو کامیاب بنانے کریم نگر ضلع کانگریس صدر کٹکم مرتنجیم نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی۔