ایم این ایس لیڈر جبری وصولی پر گرفتار

   

ممبئی ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) راج ٹھاکرے زیر قیادت ایم این ایس پارٹی کے ایک لیڈر کو جبری وصولی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سب اربن چرکوپ میں وارڈ نمبر 21 کے شاکھا پرموکھ راجندر ساونت اور سوشیل ورکر کیون ڈیلیما کو ایک ٹیلر سے 3.70 لاکھ روپئے کا تقاضہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں ٹیلر کے خلاف جھوٹے دست درازی کیس کی دھمکی دیتے ہوئے اسے بلیک میل کر رہے تھے۔