حیدرآباد۔/17 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلبہ کو بڑی راحت دی ہے۔ دیگر ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تلنگانہ کے طلبہ کو مقامی امیدوار تصور کرنے کی عدالت نے حکومت کو ہدایت دی۔ اس سلسلہ میں جی او 140 میں ضروری ترمیم کی ہدایت دی گئی۔ دیگر ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلوں کے وقت مقامی تصور کرنے میں حکومت کے تازہ احکامات رکاوٹ بن رہے تھے۔ میڈیکل اور پی جی کورسیس کے طلبہ نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تلنگانہ کے طلبہ اگر دیگر ریاستوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو ان کے مقامی ہونے میں کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا لہذا انہیں داخلوں کے وقت مقامی تصور کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 140 میں ترمیم کی ہدایت دی گئی۔ ہائی کورٹ نے جی او 140 پر عمل آوری کو ترمیم تک معطل رکھا ہے۔ میڈیکل اور پی جی کے طلبہ نے جی او چیلنج کیا تھا۔ جی او کے مطابق چھٹویں جماعت سے بارہویں جماعت تک تلنگانہ میں تعلیم حاصل کرنے والے اور ایم بی بی ایس کی مکمل طور پر تلنگانہ میں تکمیل کرنے والے امیدواروں کو پی جی کورسیس میں مقامی تصور کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ نے جی او 140 پر عمل آوری کو معطل رکھا ہے۔1