ایم سی ڈی میں بھی ‘جھاڑو’، بی جے پی کا 15 سال کا اقتدار چھین کر آپ کو ملی اکثریت

   

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت مل گئی ہے۔ گزشتہ 15 سالوں سے دہلی میونسپل کارپوریشن پر بی جے پی کی حکومت تھی جسے عام آدمی پارٹی نے چھین لیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے 134 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دوسرے نمبر پر بی جے پی ہے جس نے 104 سیٹیں جیتی ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم کانگریس کی بات کریں تو وہ صرف 9 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ تین نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ابوالفضل سے کانگریس امیدوار اریبہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے والد آصف خان انتخابات کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر جیل میں ہیں۔ کانگریس نے ذاکر نگر سیٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ بی جے پی نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کے حلقہ شکوربستی میں سرسوتی وہار، پسم وہار اور رانی باغ کی تینوں سیٹیں جیت لی ہیں۔